سائنس اور ٹیکنالوجی

ناسا نے چینی باشندوں کو اپنے پروگرام میں شامل ہونے سے روک دیا، وجہ بھی بتادی

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے امریکی ویزے کے حامل چینی باشندوں کو اپنے پروگرام میں شامل ہونے سے روک دیا۔

غیر  ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناسا کے پریس سیکرٹری بیتھنی اسٹیونز کا کہنا ہے اپنےکام کی حفاظت یقینی بنانےکے لیے چینی شہریوں کی رسائی محدود کی ہے۔

ناسا پریس سیکرٹری نے کہا کہ چینی شہریوں کی سہولیات، مواد اور نیٹ ورک تک رسائی کو محدود کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین مخالف بیانات میں اضافے کے دوران سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور چین چاند پر عملہ بھیجنے کے لیے مقابلہ بھی کر  رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker