سائنس اور ٹیکنالوجی

اگلے برس آئی فون 18 متعارف نہ کیے جانے کی افواہیں زیر گردش

اگرچہ آئی فون 18 کی سیریز  کی لانچنگ کئی ماہ دور ہے  لیکن آئی فون 17 کی سیریز متعارف کروائے جانے کے چند ہی روز بعد   آئی فون 18  کے حوالے سے لیکس اور افواہیں سامنے آنے لگ گئیں۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایپل انتظامیہ کی جانب سے  آئی فون 18 کو 2026 میں متعارف نہ کروائے جانے کی افواہیں  ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایپل  آئی فون 18 کی لانچنگ2026 کے بجائے 2027 کے نصف تک مؤخر کرسکتا ہے۔

 

آئی فون 18 کے حوالے سے سامنے آئی لیکس پر بات کریں تو آئی فون 18 کی سیریز آئی فون 17 کی سیریز کے  مقابلے میں کافی مختلف ہو سکتی ہے۔

آئی فون کی اگلی سیریز آئی فون 17 ای، آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس، آئی فون ائیر 2، آئی فون 18 فولڈ جیسے 5 بڑے ماڈلز کے ساتھ لانچ کی جائے گی۔

 مزید برآں آئی فون  18 سیریز کو  اسٹینڈرڈ  Apple Silicon A20 چپ  کے ساتھ پیش کیا جائے گا جب کہ  اگلی سیریز   18 میگا پکسل کے اسٹیج فرنٹ کیمرہ  کے ساتھ ہی متعارف کروائی جائےگی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں لانچ کی گئی  آئی فون 17 کی سیریز   کے کیمرہ سسٹم کو   18 میگا پکسل کے سینٹر اسٹیج فرنٹ کیمرہ  کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے  تاکہ صارفین  فون گھمائے بغیر ہی لینڈاسکیپ طریقے سے زیادہ بڑی سیلفیز  کلک  کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker