سائنس اور ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی میں اب تھرڈ پارٹی ایپس کا استعمال بھی ممکن

اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو متعدد ایپس کا پلیٹ فارم بنایا جا رہا ہے۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کو ایک کنورزیشنل ایپ اسٹور میں تبدیل کیا جاسکے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے مختلف تھرڈ پارٹی ایپس جیسے بکنگ ڈاٹ کام، کینوا، ایکسپیڈیا اور اسپاٹی فائی وغیرہ کو چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

یعنی اب کسی ٹاسک کے دوران آپ متعلقہ سروسز کو بغیر کسی لنک کو کلک کیے بغیر استعمال کرسکیں گے۔

جیسے چیٹ جی پی ٹی سے نئی اسپاٹی فائی پلے لسٹ تیار کرسکیں گے یا سیاحتی ٹور کو بکنگ ڈاٹ کام سے یقینی بناسکیں گے۔

بس سنگل پروموٹ کے ذریعے اے آئی چیٹ بوٹ کو مختلف ٹاسکس کے لیے استعمال کیا جاسکے گا اور وہ بھی چیٹ جی پی ٹی کے اندر رہتے ہوئے۔

چیٹ جی پی ٹی میں آپ کام کے مطابق کسی ایپ کو اپنی چیٹ کا حصہ بنا کر استعمال کرسکیں گے۔

اس فیچر کو چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا، مگر یورپی یونین میں اس کا استعمال ممکن نہیں ہوگا۔

اوپن اے آئی نے بتایا کہ اس کی جانب سے آنے والے مہینوں میں تھرڈ پارٹی پارٹنرز کی تعداد کو بڑھایا جائے گا جبکہ ڈویلپروز کو اپنی ایپس تیار کرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔

مگر کمپنی نے واضح نہیں کیا کہ ایپ ڈویلپرز کس طرح اس سے پیسے کما سکیں گے۔

جب بھی آپ چیٹ جی پی ٹی پر کسی نئی ایپ کو استعمال کریں گے تو اے آئی چیٹ بوٹ کی جانب سے پرمیشن مانگی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ آپ کا کونسا ڈیٹا اس تک جائے گا۔

اسی طرح اس ایپ کے اکاؤنٹ سے کنکٹ کرنے کی ضرورت بھی ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker