سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک نئے بہترین فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس کے لیے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کو مخصوص کانٹیکٹس کی جانب سے اسٹیٹس پوسٹ کیے جانے پر نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

اس طرح انہیں اپنے دوستوں یا گھر والوں کے نئے اسٹیٹس فوری دیکھنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر بتدریج بیٹا ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں مزید افراد کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

اگر آپ واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں اور یہ فیچر دستیاب ہے تو اسے استعمال کرنا آسان ہے۔

فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے کسی کانٹیکٹ کا اسٹیٹس اوپن کریں اور پھر اوور فلو مینیو اوپن کرکے گیٹ نوٹیفکیشن کو سلیکٹ کریں۔

ایسا کرنے پر ایپ کی جانب سے تصدیق مانگی جائے گی اور پھر جب بھی اس کانٹیکٹ کی جانب سے نیا اسٹیٹس شیئر کیا جائے گا، تو آپ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

آپ اسی مینیو میں جاکر نوٹیفکیشنز کو کسی بھی وقت میوٹ کرسکتے ہیں۔

اگر اسٹیٹس میں کسی تصویر یا ویڈیو کو شامل کیا جائے گا تو نوٹیفکیشن میں اس کا چھوٹا پریویو بھی دکھایا جائے گا تاکہ صارفین ایپ اوپن کیے بغیر اپ ڈیٹس کو دیکھ سکیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو اسے کب تک تمام صارفین کو متعارف کرایا جاتا ہے، یہ کہنا مشکل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker