سائنس اور ٹیکنالوجی

چین کا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے روانہ، سب سے کم عمر خلاباز شامل

چین نے اپنا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے روانہ کردیا۔

چینی میڈیا کے مطابق نیا چینی مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجا گیا ہے۔ مشن میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز سمیت 3 خلاباز شامل ہیں، مشن 6 ماہ تک خلا میں ہی رہے گا۔

مشن کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا، 2022 میں تعمیر ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے یہ ساتواں خلائی مشن ہے۔

چینی حکام نے مشن کو چین کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کی جانب ایک اور اہم قدم قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker