اب گوگل ٹرانسلیٹ میں زبانوں کا ترجمہ اے آئی کی مدد سے کیا جائے گا

اکثر کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کو کچھ جاننا چاہتے ہیں تو گوگل سرچ کریں۔
اب بہت جلد ایسا کسی دوسری زبان کے ترجمے کے لیے بھی حقیقت بننے والا ہے۔
9 ٹو گوگل کے مطابق گوگل نے اپنی ٹرانسلیٹ ایپ کا نیا ورژن متعارف کرانا شروع کیا ہے جو جیمنائی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل پر مبنی ہے۔
یہ اے آئی ماڈل مختلف زبانوں کے متن کو زیادہ درست ترجمہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے ورژن میں اے آئی ماڈل کو منتخب کرنا ہوگا جو ایپ کے اوپر موجود ہوگا۔
وہاں کلک کرنے پر فاسٹ اور ایڈوانسڈ ٹرانسلیشنز کے نام سے 2 آپشنز نظر آئیں گے۔
یہ فیچر ابھی آئی او ایس ایپ میں تو نظر آیا ہے مگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں فی الحال دستیاب نہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایڈوانسڈ موڈ میں ابھی صرف انگلش اور فرنچ جبکہ انگلش اور اسپینش کو ترجمہ کرنا ممکن ہوگا۔
فاسٹ آپشن میں ترجمہ زیادہ تیزی سے کیا جائے گا جبکہ ایڈوانسڈ آپشن میں ترجمے کی درستگی کے لیے جیمنائی کو استعمال کیا جائے گا۔
آسان الفاظ میں فاسٹ موڈ میں یہ ایپ لفظی ترجمہ کرے گی جو کہ غلط بھی ہوسکتا ہے۔
اس کے مقابلے میں ایڈوانسڈ موڈ میں کتابی زبان میں درست ترجمہ کیا جائے گا۔



