سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی نوجوان کی اے آئی میں نئی ایجاد، وقت اور سرمائے کی بچت کرنیوالا سافٹ ویئر تیار

لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہےجس کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن میں وقت اور سرمائے کی بچت ہوگی۔

سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر کے تیار کردہ سافٹ ویئر کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں کم لاگت اور کم قیمت والا مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے جسے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز ویب آر ٹی سی سےملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔

محمدعثمان بشیر کو دبئی میں ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سےبھی نوازا گیا۔

اس ایوارڈ کیلئے بھارت اور چین سمیت ایشیا کےدیگر ممالک سے80 درخواستیں آئی تھیں۔

محمدعثمان بشیر نےکانفرنسنگ آرکیٹیکچر بھی ڈیولپ کیا ہےجو ملٹی روم آڈیو کالز میں سنکرونائزیشن کو بہتر بناتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker