سائنس اور ٹیکنالوجی

لاک اسکرین یا نوٹیفکیشنز میں ظاہر ہونیوالے واٹس ایپ پیغامات کو پوشیدہ کیسے رکھیں؟

عالمی سطح پر رابطوں کو آسان سے آسان تر بنانے والی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کے آئے روز متعارف کردہ فیچرز اسکی بڑھتی مقبولیت کا ایک سبب ہیں۔

واٹس ایپ کے ان ہی فیچرز میں سب سے کارآمد فیچر اس کے نوٹیفکیشن میں نظر آنیوالے واٹس ہیں جس کے تحت صارف ایپ کھولے بغیر موصول ہونے والے میسیج پڑھ سکتا ہے۔

لیکن کبھی کبھی یہی فیچر صارف کی پرائیویسی متاثر کرنے کی وجہ بن سکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ کے ساتھ موجود شخص نوٹیفکیشن کے ساتھ اسکرین پر نظر آنے والا پیغام پڑھ لے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ آپ کس طرح واٹس ایپ کی بلٹ ان سیٹنگز میں موجود میسیج نوٹیفکیشن فیچر کو غیر فعال کر سکتے ہیں ۔

طریقہ جانیں
اپنا واٹس ایپ کھولیں ، اب اسکرین کے اوپری بائیں رخ پر موجود تھری ڈاٹ مینیو پر ٹیپ کریں اس کے بعد سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی کا آپشن منتخب کرکے ایپ لاک سیکشن میں جائیں۔

اگر آپ پرائیویسی کے خواہشمند ہیں تو اسکرین پر نظر آنیوالی بائیومیٹرک تصدیق کو فعال کردیں، اس کے بعد آپ کو اگلی اسکرین پر کنٹینٹ نوٹیفکیشن کا آپشن نظر آجائے گا، اگر آپ کا نوٹیفکیشن بٹن آن ہے تو اسے بند کردیں۔

اس سیٹنگ کو آف کردینے کے بعد آپ کے واٹس ایپ پیغامات لاک اسکرین پر یا نوٹیفکیشنز میں ظاہر نہیں ہوں گے لہٰذا اب آپ اپنے پیغامات کو بآسانی پرائیویٹ رکھ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker