سائنس اور ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی میں ایسی نئی تبدیلی جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بظاہر چھوٹی مگر اہم تبدیلی کی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن اور موبائل ایپس کے اندر وائس موڈ کے کام کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اس نئی تبدیلی کے بعد آپ چیٹ جی پی ٹی وائس موڈ کو کسی چیٹ کے اندر بھی استعمال کرسکیں گے۔

اے آئی ماڈل آپ کی چیٹ کی ٹرانسکرپٹ دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

آپ کسی بھی چیٹ میں ٹیکسٹ فیلڈ میں بنے ویو فارم آئیکون پر کلک کرکے وائس چیٹ شروع کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل وائس چیٹ الگ انٹرفیس میں کرنا ہوتی تھی مگر اب کسی بھی چیٹ کے اندر اسے کرنا ممکن ہوگا۔

اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی چیٹس کے اندر ہی وائس موڈ کو استعمال کیا جاسکے گا تاکہ آپ کی گفتگو متاثر نہ ہو۔

البتہ اگر آپ پرانے وائس انٹرفیس کو ترجیح دینا پسند کریں گے تو چیٹ جی پی ٹی سیٹنگز کے وائس موڈ سیکشن میں Separate mode کو ٹرن آن کرنا ہوگا۔

ویژول اور وائس فیچرز کو اکٹھا کرنے سے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال اب زیادہ بہتر محسوس ہوگا۔

آپ آواز، تصویر یا ویڈیو کے ذریعے اوپن اے آئی ماڈل کو ہدایت دے سکتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے اس طرح کا فیچر جیمنائی لائیو میں دیا گیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کا فیچر جیمنائی لائیو جتنا بہتر تو نہیں مگر اس سے چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker