شوبزتازہ ترین

خبریں سچ ثابت، اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کا اعلان کردیا

معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے شادی کا اعلان کردیا۔

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید آپس میں قریبی دوست ہیں اور دونوں نے انوکھے انداز میں اپنی شادی کا اعلان کیا۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی جس میں ہمایوں سعید، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان سمیت دیگر شخصیات شادی کا پوچھ رہی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں کبریٰ اور گوہر رشید آتے ہیں اور مسکراتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں۔

دونوں کی شادی کب ہوگی تاحال تاریخیں سامنے نہیں آئی ہیں لیکن ان کے اعلان سے دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں درست نکلی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker