شوبز

کورلوش عثمان کے فینز کیلئے بری خبر، براق اوزچیویت کا سیریز کو خدا حافظ، وجہ بھی سامنے آگئی

دنیا بھر میں مشہور  سلطنت عثمانیہ پر بننے والی ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلوش عثمان‘ کے مرکزی کردار براق اوزچیویت ( عثمان بے ) نے سیریز کو الوداع کہہ دیا۔

ترکش میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کے مرکزی اداکار براق اوزچیویت نے نئے سیزن کے لیے فی قسط 4 ملین (40 لاکھ) ترک لیرا کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس مطالبےکے بعد  ڈائریکشن ٹیم  اور براق اوزچیویت کے درمیان اختلافات سامنے آئے  حتیٰ کہ  دونوں فریقین نے  ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بھی ان فولو کردیا تھا۔

تاہم اب براق اوزچیویت نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری  میں  سیریز چھوڑنے کا اعلان  کردیا ہے۔

براق اوزچیویت نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں لکھا کہ’الوداع کہنا ایک عظیم خوبی ہے‘، ترکش اداکار نے شیئر کی گئی اسٹوری میں ناظرین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر  دل کی گہرائیوں سے  ان  کا  شکریہ بھی اداکیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker