شوبز

ایم کیو ایم کے کارکنان نے 2008 میں اُٹھا لیا تھا: تابش ہاشمی کا انکشاف

پاکستانی کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کو متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکنان کی جانب سے اٹھا لیا گیا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے کہ میزبان تابش ہاشمی نے حال ہی میں جیو کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے جیو پر نشر ہونے والے شو کے لیے کئی ہفتے قبل ہی تیار شروع کردی جاتی ہے۔

جب تابش سے ایم کیو ایم کے رکن رہنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ  میں کبھی ایم کیو ایم کا رکن نہیں رہا لیکن ان کے نرغے میں ضرور آگیا تھا۔

 

تابش ہاشمی نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان نے مجھے اپریل 2008 کو اٹھا لیا تھا اور کئی گھنٹے ایک کار میں تنگ جگہ پر بٹھاکر مجھے ڈرایا اور دھمکایا گیا،کارکنان نے مجھے چھوٹی کار میں انتہائی چھوٹی جگہ پر بٹھائے رکھا۔

تابش کے مطابق ان کے سر اور کمر کے گرد پستول رکھ کر انہیں دھمکایا گیا، انہیں مار کر پھینکنے کی باتیں کرتے رہے لیکن خدا کا شکر ہے انہیں زندہ چھوڑ دیا گیا۔

ٹی وی میزبان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے مذکورہ واقعے کا مکمل بیان یوٹیوب شو میں بتایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اٹھانے سے قبل ہی انہیں فون کرکے یونیورسٹی کے سالانہ فنکشن میں آنے سے روک دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں فنکشن میں آنے کا کہا گیا لیکن اسٹیج پر نہ جانے کی ہدایات کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker