کھیل

ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ: بھارت کو شکست دینے کے بعد محمد آصف نے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف (IBSF)  ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

محمد آصف نے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کے منن چندرا کو شکست دی۔

بیسٹ آف سیون فارمیٹ پر مشتمل اس مقابلے میں محمد آصف نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔

محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 118-06، 00-84، 25-76، 92-11، 87-62، 72-41 رہا۔

محمد آصف نے پہلا فریم باآسانی جیتا جس کے بعد منن چندرا نے مسلسل 2 فریمز اپنے نام کیے۔

2-1کے خسارے کے بعد محمد آصف نے بھرپور کم بیک کیا اور لگاتار 3 فریمز جیت کر نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker