کھیل
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران لومڑی گھس آئی

لندن: کرکٹ کے گھر لارڈز میں میچ کے دوران گراؤنڈ میں لومڑی گھس آئی۔
کرکٹ کا گھر کہلائے جانے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں دی ہنڈرڈ کے میچ کے دوران لومڑی گھس آئی جس کے باعث لندن اسپرٹ اور اوول انونسیبلز کے درمیان میچ روکنا پڑا۔
اس انوکھے تماشائی نے لارڈز کے کرکٹ فینز کو دی ہنڈرڈ کے آغاز کے موقع پر تفریح مہیا کردی ، لومڑی کی آمد پر فینز شور مچاتے اور تالیاں بجاتے رہے جب کہ میچ کے دوران لومڑی کے بھاگنے سے 26 ہزار سے زائد تماشائیوں نے خوب لطف اٹھایا۔
لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے بعد لومڑی اسپرنٹ لگاتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر نکل گئی جس پر فینز نے لومڑی کو وائلڈ وزیٹر قرار دیا۔
اس لو اسکورنگ میچ میں وائلڈ وزیٹر کی آمد کو سب سے پر کشش چیز قرار دیا گیا۔



