کھیل

ورلڈ گیمز اسنوکر 2025: محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے، میڈل سے ایک فتح دور

چین کے شہر چینگ ڈو میں ہونے والے ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ کے دوران   پاکستان کے محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

محمد آصف نے سیمی فائنل میں برطانوی   پلیئر  کے زیک کوسکر کو   آؤٹ کلاس کرتے ہوئے دو- صفر سے کامیابی حاصل کی۔

محمد آصف نے پہلے فریم میں 51 کی بریک کھیلتے ہوئے 79-15 سے کامیابی حاصل کی اور دوسرا فریم  89-31 سے اپنے نام کیا۔

 محمد آصف ورلڈ  گیمز  2025 میں میڈل سے ایک فتح دور ہیں ، سیمی فائنل میں فتح محمد آصف کا میڈل یقینی کردے گی تاہم سیمی فائنل میں شکست کی صورت میں برانز میڈل کا میچ کھیلنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ گیمز کی تاریخ میں پاکستان اب تک ایک ہی میڈل جیت سکا ہے، پاکستان کا واحد میڈل اسنوکر میں شوکت علی نے 2001 میں حاصل کیا تھا،یاد رہے کہ  شوکت علی نے 2001 ورلڈ گیمز میں اسنوکر کا برانز میڈل جیتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker