کھیلہاکی

سکیورٹی خدشات : پاکستان ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنیکا خدشہ، بنگلادیش ٹیم شامل

بھارت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے خدشے کے پیش نظر بنگلادیش کو ریزرو ٹیم کی حیثیت سے بلا لیا۔

بنگلادیشی آفیشلز کے مطابق بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں بنگلا دیش کو ریزرو ٹیم کی حیثیت سے بلائے جانے کے بعد  ایونٹ کی تیاری شروع کر دی  گئی ہے۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے باعث اب تک کوئی فیصلہ نہیں  کیا جاسکا ہے ۔

تاہم   پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے ایک سے  دو روز میں اعلان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے ایشیا کپ 29 اگست سےبھارتی شہرراج گیرمیں شیڈولڈ ہے۔

چند روز قبل پی ایچ ایف ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ کے لیے اس موقع پر بھارت جانے کا امکان نہیں، کھلاڑیوں کو بھی ایشیا کپ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ، باضابطہ اعلان2 ، 3 روز میں ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker