پہلی نیشنل یوتھ گیمز کی تیاری‘ بلوچستان کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کل سے شروع ہونگے،دیگر معلومات لنک میں موجود ہیں

پہلی نیشنل یوتھ گیمز کی تیاری‘ بلوچستان کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کل سے شروع ہونگے
سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ کی زیر صدارت نیشنل یوتھ گیمز کیلئے بلوچستان دستے کی شرکت، ٹراٸلز اور کیمپس کے حوالے سے اجلاس
پہلی نیشنل یوتھ گیمز میں بلوچستان کا دستہ بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرے گا، سیکرٹری کھیل بلوچستان

سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ کی زیر صدارت پہلی نیشنل یوتھ گیمز کیلئے بلوچستان کی تیاریوں کے حوالے سے آج بروز جمعہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران و دیگر موجود تھے، اجلاس میں بلوچستان کے بوائز اور گرلز ٹیموں کی شرکت، ٹراٸلز اور کیمپس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ نے بلوچستان دستے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جو ٹراٸلز، کیمپس اور دستے کی نگرانی کریں گی، جن میں چیئرمین ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان یاسر بازئی، ڈپٹی چیئرمین بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اشتیاق، سیکرٹری سینئر نائب صدر بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن گل محمد کاکڑ، جنرل سیکرٹری بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن شیر محمد ترین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز محمد آصف لانگو شامل ہیں، سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ نے کہا کہ پہلی نیشنل یوتھ گیمز میں بلوچستان کا دستہ بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرے گا، بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوٸی کمی نہیں امید ہے نیشنل یوتھ گیمز میں بلوچستان کے کھلاڑی اچھا کھیل کر اپنے صوبے کا نام روشن کریں گے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی سپورٹ تمام کھلاڑیوں کیساتھ ہوگی، تمام گیمز کے کل سے ٹرائلز شروع ہونے جا رہے ہے، جس میں تمام عہدیداران اور کوچز شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے، جس کے بعد تمام گیمز کے کیمپس شروع ہونگے کیمپس میں کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ اور ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی، کھیلوں میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، ہاکی، جوڈو، جوجستو، کبڈی، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں، پہلی نیشنل یوتھ گیمز 7 سے 13 ستمبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں بلوچستان سے 450 کے قریب کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔



