کھیل

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید 2 گولڈ میڈل جیت لیے

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے چھٹے روز پاکستان نے مزید 2 گولد میڈل جیت لیے۔

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں جاری ہے، جہاں پاکستانی تن سازوں کی کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایونٹ کے  چھٹے روز پاکستان نے مزید 2 گولڈ میڈل جیت لیے، پاکستان کے فیضان گل نے 170 سی ایم اسپورٹس فیزک کیٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا جب کہ بلال احمد نے 180 سی ایم اسپورٹس فیزک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 4 ہوگئی ہے جب کہ  چیمپئن شپ 25 اگست کو ختم ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker