کھیل
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا، مداحوں کیلئے پیغام جاری

سڈنی : جلد کے کینسر میں مبتلا آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے مداحو ں کے نام پیغام جاری کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دیے گئے پیغام میں سابق کرکٹر مائیکل کلارک نے لکھا کہ ’ جلد کا کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے ، میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے‘ ۔
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ ’دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جلد کا معائنہ کراتے رہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے ‘
انہوں نے بتایا کہ ’ میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور جلد تشخیض اہم ہے‘ ۔
یاد رہے کہ سابق کرکٹر کو چند برس قبل جلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم مائیکل کلارک کی جانب سے جلد کے کینسر کا فوری انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔



