کھیل

تین ملکی سیریز کا پہلا میچ: پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی

تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان  کو  39 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔

کپتان سلمان علی آغا نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز 21، 21 رن بنا کر نمایاں رہے ، فخر زمان نے 20رنز بنائے۔

183 رنز کے تعاقب میں افغانستان کے ابتدائی بیٹرز نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان  پر اسکور 93 تک پہنچادیا، لیکن پھر  پانچ وکٹیں صرف 4 رن کے اضافے سے گر گئیں۔

اس موقع پر راشد خان نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن ٹیم 143رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

پاکستان نے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کی جبکہ، شاہین آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کےکپتان سلمان علی آغا پلیئرآف دی میچ قرارپائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker