کھیل

کوئٹہ :  دوسراآل پاکستان وزیراعلی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل مورخہ 1 ستمبر سے شروع ہورہا ہے افتتاحی تقریب بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوگی

کوئٹہ :  دوسراآل پاکستان وزیراعلی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہورہا ہے افتتاحی تقریب بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی ٹورنامنٹ میں کل 26ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 8ٹیمیں ملک بھر سے ٹورنامنٹ کھیلیں گئی میچز ڈے اینڈ ڈے کھیلیں جائیں گئے افتتاحی تقریب میں آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیاجائے گا تفصیلات کے مطابق دوسرا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے ایوب اسٹیڈیم بگٹی کرکٹ گراونڈ میں شروع ہورہا ہے افتتاحی تقریب کا انعقاد شام پانچ ہوگا افتتاحی میچ فلد لائیٹ میں کوئٹہ ریجن اور پشاور کے درمیان کھیلاجائے گا ٹورنامنٹ کل 26ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں 18بلوچستان اور 8ٹیمیں ملک بھر سے ائیں گی ٹورنامنٹ کے میچز پانچ گراونڈز میں کھیلیں جائیں گئے جبکہ بگٹی کرکٹ گراونڈ میں تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گئے ٹورنامنٹ 14ستمبر تک جاری رہیں گئے ونر ٹیم کو 15لاکھ اور رنراپ کو دس لاکھ روپے کانقد انعام سے نوازا جائے گاافتتاحی کے اختتام پرآتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا دوسری جانب میچز دیکھنے کے لیے داخلہ فری ہوگا انگلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کے لیے محکمہ کھیل سے پاسز حاصل کرنا ہونگے یاد رہے اس قبل محکمہ کھیل نے آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ اور بلوچستان گیمز جیسے میگا ایونٹ کا انعقاد کروایا اب یہ تیسرا بڑا ایونٹ محکمہ کھیل کروارہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker