کھیلکرکٹ

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ میں گروپ بی کے مقابلے میں بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بنگلادیش ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے جبکہ ہانگ کانگ کا یہ دوسرا میچ ہے۔ اس سے قبل ہانگ کانگ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker