
ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے 11 ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ میں گروپ بی کا یہ اہم میچ ابو ظبی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں افغانستان کے کپتان راشد خان نےسری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔
گروپ بی میں سری لنکا 2 میچز میں 2 کامیابیوں کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ افغانستان 2 میچز میں ایک کامیابی کے ساتھ 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
آج اگر افغانستان میچ ہار جاتا ہے تو اس کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا جبکہ میچ جیتنے کی صورت میں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گا۔



