کھیلکرکٹ

ایشیا کپ میں شاہین کی تابڑ توڑ بیٹنگ، بھارت کے کلدیپ یادو بھی تعریف کرنے پر مجبور

ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کو بھارت کے لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو  بھی  سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایشیا کپ 2025 میں اپنی بولنگ کے ساتھ ساتھ جارحانہ بیٹنگ سے بھی پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کے 83 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے اس وقت شاہین نے کریز پر آ کر جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 4 چھکوں کے ساتھ 33 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

اس کے بعد یو اے ای کے خلاف میچ میں بھی شاہین نے 14 گیندوں پر 29 رنز بنائے تھے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

کلدیپ یادو کی گفتگو

حال ہی میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں عمان کے خلاف بھارت کے آخری گروپ میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کلدیپ یادو بھی شاہین کی بیٹنگ کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

 

پریس کانفرنس میں جب کلدیپ سے حریف بولرز کو سمجھنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواباً کہا ’ جب آپ بولنگ کر رہے ہوتے ہیں تو آپ بیٹرز کو پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ بیٹر واقعی اچھا کھیل رہے ہیں، شاہین آفریدی ان دنوں بہت اچھا کھیل رہے ہیں، پچھلے 2 میچز میں انہوں نے جارحانہ شاٹس کھیلے ہیں‘۔

بھارتی اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ میں غلطیوں سے بھی سیکھا جاتا ہے اور ہر میچ بہتری کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker