کھیلہاکی

ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس کا معاملہ بھلا دیا، کھلاڑی دل برداشتہ

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس کا معاملہ بھلا دیا۔ 

ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے معاملات طے کرنے کے دوران ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس بھول گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ کھلاڑیوں کے انٹر نیشنل ڈیلی الاونس کے 5 ، 5 لاکھ روپے بنتے ہیں اور واجبات کی عدم ادائیگی کو لے کر فیڈریشن کی عدم دلچسپی سے کھلاڑی پریشان ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے سپورٹ نہ ملنے کے باعث  نئی راہیں بھی تلاش کرنا شروع کردی ہیں اور کئی کھلاڑی انٹر نیشنل لیگز اور ٹورنامنٹس کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نےکہاکہ مستقبل کا پتا نہیں، زندگی بھی بھی گزارنی ہے ، کھلاڑی کیا کریں؟ اس لیے جس جس کھلاڑی کو کہیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے وہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک الاؤنس بھی 3 ہزار روپے کی بجائے 2500 کے حساب سے ادا کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker