
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی شکایت پر پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف آج آئی سی سی کی سماعت کا امکان نہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارت کی شکایت پر آئی سی سی کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ سماعت کریں گے تاہم بنگلادیش سے میچ کے باعث پی سی بی نہیں چاہتا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف آج سماعت ہو۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی کپتان سوریاکماریادیو کے خلاف آئی سی سی آج سماعت کرسکتا ہے، بھارتی کپتان کے خلاف پی سی بی کی شکایت پرریچی رچرڈسن آج فیصلہ سنائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فائنل میں ممکنہ طور پر آمنے سامنے آنے سے قبل شکایت سننے کا مقصد آئندہ میچ کو تنازعات سے دور رکھنا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی کو ای میل
واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو لکھی گئی ای میل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی باضابطہ شکایت کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی ای میل میں کہا گیا ہےکہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، حارث رؤف نے تماشائیوں کے کوہلی کوہلی کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 6 صفر کا نشان بنایا جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 50 رنز مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کی۔



