
دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔



