کھیلکرکٹ

دوران سماعت حارث رؤف نے سوال کر کے میچ ریفری کو ہی خاموش کرا دیا

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بھارتی شکایت کی سماعت کے دوران حارث رؤف نے سوال کر کے میچ ریفری رچی رچرڈسن کو ہی خاموش کرا دیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کی شکایت پر سماعت آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی۔

دوران سماعت میچ ریفری کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے گئے جس پر صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے ٹھوس مؤقف اپناتے ہوئے بھارت کے الزامات کو یکسر مسترد کیا۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا انہوں نے پختون روایات کے مطابق سیلیبریشن کی، ان کی سیلیبریشن کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

دوسری جانب میچ ریفری نے حارث رؤف سے پوچھا کہ آپ کے 6 صفر کے اشارے کا کیا مطلب تھا پر جس حارث رؤف نے پوچھا کہ میرے اشارے سے آپ لوگوں نے کیا مطلب لیا؟

ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے دوران سماعت کہا مجھے بتایا جائے کہ آپ لوگوں کے خیال میں اس کا کیا مطلب ہے، الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے، حارث رؤف کے سوال پر ریفری رچی رچرڈسن خاموش ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے میچ ریفری نےحارث رؤف سے کہا آپ کا اشارہ شاید کسی اور چیز کی طرف تھا، جس پر حارث رؤف نے کہا آپ بتائیں میں کس چیز کی طرف اشارہ کر رہا تھا؟

میچ ریفری نے حارث رؤف سے پوچھا آپ نے اشارہ بار بار کیوں کیا؟ جس پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ یہ صرف شائقین کے لیے تھا ،اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker