کھیل

نیش اوپن اسکواش: پاکستان کے نور زمان فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر نور زمان کینیڈا میں جاری نیش کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

نیش کپ اسکواش کے سیمی فائنل میں نور زمان نے کولمبیا کے میٹیاس کنوڈسن کو شکست دی، نور زمان نے اپنا سیمی فائنل باآسانی 11۔ 3، 12۔ 10 اور 11۔ 3 سے جیتا۔

نور زمان نے کولمبیا کے میٹیاس کنوڈسن کے خلاف صرف 28 منٹ میں کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے اشعب عرفان کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اشعب عرفان کو سیکنڈ سیڈ مصر کے مصطفیٰ السرطی نے تین  ایک سے شکست دی۔

نیش کپ اسکواش کا فائنل پاکستان کے نور زمان اور مصر کے مصطفیٰ السرطی   کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker