کھیلفٹ بال

سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

جدہ: سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

منگل کو جدہ کے علینمہ اسٹیڈیم میں سعودی عرب اور عراق کا میچ بغیر کسی گول کےڈرا ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

یوں سعودی عرب ایشین کوالیفائرز کے گروپ بی میں پہلی پوزیشن براجمان ہوگیا اور ساتھ ہی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔

سعودی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا، جو انہوں نے میچ ڈرا ہونے کے بعد حاصل کر لیا۔

سعودی عرب نے لگاتار تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker