کھیلکرکٹ

مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ نعمان علی کو جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے سینوران متھوسامے اور افغانستان کے راشد خان بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

افغانستان کے راشد خان نامزدگیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے اکتوبر کے مہینے کے لیے ویمن پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

جنوبی افریقا کی کپتان لورا وولورٹ آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

بھارت کی سمرتھی مندھانہ اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker