کھیلکرکٹ

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی جنوری میں ہوگی

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی آئندہ سال 6 جنوری کو ہوگی۔

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا اور اب پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

دو نئی ممکنہ فرنچائزز کے لیے فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی اور صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان نیلامی میں شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پا کستان سپر لیگ عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker