کرکٹکھیل

ایشز ٹیسٹ 2 دن میں ختم، آئی سی سی نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ غیر تسلی بخش قرار دے دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ایشز سیریز کا ٹیسٹ 2 دن میں ختم ہونے کے بعد میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

ایم سی جی میں ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا جس کا فیصلہ 2 روز میں ہوگیا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ غیر تسلی بخش تھی۔

اعلامیے کے مطابق آئی سی سی کے پچ ریٹنگ کے 4 درجوں میں سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ غیر تسلی بخش کے اعتبار سے تیسرے درجے کی رینکنگ ہے۔

اعلامیے میں ایم سی جی کی پچ کو بیٹ اور بال میں توازن نہ ہونے کی وجہ سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

میچ ریفری جیف کرو کے مطابق ایم سی جی کی پچ بولرز کے فائدے میں بہت زیادہ تھی، میچ میں پہلے روز 20 اور دوسرے روز 16 وکٹیں گریں ، کوئی بیٹر نصف سنچری نہیں بناسکا تھا۔

جیف کرو کا کہنا ہے کہ غیر تسلی بخش قرار دیے جانے کے سبب وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker