کرکٹ

نجم الحسن شنتو بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو  کپتانی  سے دستبردار ہو گئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق  نجم الحسن شنتو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتانی سے دستبردار ہو ئے ، اس میچ میں  سری لنکا نے  میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور78 رنز سے شکست دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم الحسن ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔

 

کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد نجم الحسن نے کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ٹیم کی بہتری کے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتانوں کا فیصلہ سمجھداری نہیں،3 مختلف کپتانوں کے ساتھ کام کرنا ٹیم کے لیے مشکل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker