کرکٹکھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

منگل کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن پاکستان کی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 12 ویں اوور میں صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بین ڈنک 26 اور فرگوسن 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ عماد وسیم نے 2، سہیل خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

آسٹریلیا کا 75 رنز کا ہدف پاکستان نے با آسانی 8 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔شرجیل خان 32 اور صہیب مقصود 28 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز کی یہ ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔گرین شرٹس ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔بھارت کے خلاف میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف 10 وکٹوں کی شاندار فتح کے ساتھ پاکستان چیمپئنز  پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچز میں 9  پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker