کرکٹکھیل

بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، ایشیا کپ میں اہم کھلاڑی کے شریک نہ ہونےکا امکان

بھارتی کرکٹ  ٹیم کے  اہم فاسٹ بولر  جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ 2025  میں شرکت  مشکوک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ  بولر جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنےکا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت جسپریت بمراہ  ایشیا کپ میں شرکت نہ کریں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جسپریت بمراہ  ویسٹ انڈیز کےخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز  پر فوکس کریں گے۔

جسپریت بمراہ  نے انگلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔

واضح رہےکہ ایشیاکپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 9 ستمبر سے کھیلاجائےگا، ایشیاکپ میں پاک بھارت کم از کم دو جب کہ زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ آمنے سامنے آسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker