کرکٹ
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دینےکے احکامات جاری

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دینےکے احکامات جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس 26-2025 پرمشاورتی عمل جاری ہے اور سینٹرل کنٹریکٹس کی معیاد 30 جون کی ختم ہو چکی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دینےکے احکامات جاری کردیے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی 21 اگست کو یو اے ای روانگی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 26-2025 کے معاملے پر کھلاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔



