
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے مشہور و معروف امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ڈکی برڈ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کررہے ہیں ڈکی برڈ جو کرکٹ کی سب سے پسندیدہ شخصیات میں سے ایک تھے 92 سال کی عمر میں اپنے گھر پر وفات پا گئے۔
ڈکی برڈ نے 66 ٹیسٹ ، 69 ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔انہوں نے 3 ورلڈکپ فائنل میں بھی امپائرنگ کی۔
انگلینڈ کے ڈکی برڈ نے 93 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔ وہ کیریئر کے دوران کھلاڑیوں اور عوام میں کافی مقبول تھے۔



