کرکٹکھیل

سپر سکسز میں عباس آفریدی کے ایک اوور میں 6 چھکے

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عباس آفریدی نے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیے جس کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہیں۔

عباس آفریدی نے کویت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 6 چھکے لگائے۔

کرکٹر نے کویت کے خلاف 124 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے شامل تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے کویت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

تاہم ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جو بارش سے متاثر ہوا تھا، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت نے 2 رنز سے میچ جیت لیا تھا۔

عباس آفریدی نے جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔

پاکستان نے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker