موسم

چکوال میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ، سیلاب ایمرجنسی نافذ

چکوال: شہر میں موسلادھار بارش کے باعث سیلاب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق  چکوال میں ریکارڈ بارش کلاؤڈ برسٹ کے باعث ہوئی۔کلر کہار ، وہالی زیر میں 325 اور چو آسیدن شاہ میں 310 ملی میٹربارش ریکارڈ  کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی بھی مددلی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور، فیصل آباد،جہلم، سرگودھا سمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش کے باعث  چھتیں اور دیواریں گرنے سے 28 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق ہونےوالوں میں 12 افراد کا تعلق لاہور، 8فیصل آباد، 3 شیخوپورہ اور 2کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker