موسم
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج تیز بارش متوقع

کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے، تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکاہے۔



