موسم
مری میں کلاؤڈ برسٹ کاخطرہ

ملکہ کوہسار مری میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ عوام بارشوں کے دوران ندی نالوں سے دور رہیں،مری میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔
شدید بارشو ں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،دوسری جانب حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
محکمہ سیاست پنجاب کی جانب سے فیلڈ دفاتر کو ضلعی انتظامیہ اور ایمرجنسی آپریشن سینٹرز سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔



