موسم

پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ نیا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ہے اور دریاؤں کے بالائی حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے لہٰذاتمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker