موسم

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھرموسم خشک اور رات میں سرد رہنے کاامکان ہے تاہم 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ شمال مشرقی ہوائیں 9 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث فضا میں ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker