موسم

ملک میں بارشوں کے ایک نہیں دو سپیل کی پیشگوئی

ملک میں بارشوں کے ایک نہیں دو سپیل کی پیشگوئی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارشوں کےدو سپیلز کی پیشگوئی کی ہے، جس سے ملک میں جاری خشک سردی کی لہر ختم ہونے کے امکانات ہیں، اس ضمن میں محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج سے 15دسمبر تک مری، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے جس کے بعد19 دسمبرکومغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بوندا باندی متوقع ہے، دسمبر کے آخر اور جنوری کے شروع میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے اس سلسلے کے نتیجے میں 21 دسمبرتک مختلف علاقوں میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے اور دن کا درجہ حرارت 5 ڈگری تک گرسکتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے بتایا کہ بالائی خیبرپختونخواہ کے علاقے، گلگت بلتستان اور بلوچستان کےعلاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری ہوگی، دن کےدرجہِ حرارت تین سے چار اور بعض علاقوں میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گرسکتے ہیں، رات کے درجہِ حرارت میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے، تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے، اسی طرح پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواہ کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں دھندمیں اضافہ کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker