World

بی بی سی نے ٹرمپ کی تقریرکی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی، معاوضہ دینے سے انکار

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اُن کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ کرنے پر معافی مانگ لی تاہم معاوضہ دینے سے انکار کردیا۔

بی بی سی نے تسلیم کیا کہ 6 جنوری 2021 کی ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ ایسا غلط تاثر پیدا ہوا جیسے ٹرمپ نے براہِ راست تشدد پر اکسانے کی اپیل کی ہو۔

بی بی سی نے واضح کیاکہ ادارہ غلط ایڈیٹنگ پر افسوس کا اظہار کرتا ہے، ساتھ ہی یقین دہانی کرائی کہ 2024 میں نشر ہونے والی ٹرمپ کی ایڈٹ شدہ دستاویزی فلم دوبارہ نہیں دکھائی جائےگی۔

بی بی سی کے مطابق اس معاملے پر ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبرہ ٹرنس پہلے ہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے دستاویزی فلم میں اُن کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے پر بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دی تھی۔

بی بی سی کے وکلا نے بتایاکہ انہوں نے ٹرمپ کی قانونی ٹیم کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا جواب دے دیا ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے وکلا نے بی بی سی کو خط کا جواب دینے کیلئے آج شام 5 بجے تک کی مہلت دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker