World
بھارتی فضائیہ کا پی سی 7 طیارہ گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ کا ایک 'پلیٹس پی سی-7' تربیتی طیارہ چینئی کے چنگل پٹّو ضلع میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ معمول کی تربیتی پروازکے دوران پیش آیا تاہم طیارے کا پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ویڈیو میں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا دیکھاجاسکتا ہے۔
بعد ازاں بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائیہ کا پی سی-7 مارک II تربیتی طیارہ آج دوپہر بجے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران تمبرم، چینئی کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ نے محفوظ طریقے سے ایجیکٹ کیا اور کسی شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔



