World

ٹرمپ کی دولت میں 2 ماہ کے دوران 1.1 ارب ڈالر کی کمی آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 1.1 بلین ڈالر (280 ارب روپے) کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق بنیادی طور پر امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ کے بعد ان کی دولت میں 1 . 1 بلین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

رواں برس ستمبر میں ٹرمپ کی دولت 3 .7 بلین ریکارڈ کی گئی تھی جو اب2.6 بلین ڈالر ہے۔

رواں ہفتے ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز شدید گراوٹ کے بعد 10.18 ڈالر تک آگئے جب کہ ٹرمپ کی دولت کو اگلا نقصان کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی مندی نے بھی پہنچایا جس سے ٹرمپ کی دولت میں یہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

فوربز کے مطابق گزشتہ سال سے رواں برس کے ستمبر تک ٹرمپ کی مجموعی دولت میں 3 بلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، دولت میں اس اضافے کے بعد امریکی صدر فوربز کی امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں 201 نمبر پر آگئے تھے۔

ٹرمپ کی دولت میں یہ اضافہ زیادہ تر ٹرمپ فیملی کی کرپٹو سرمایہ کاری کے بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker