World

دبئی نے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کرلیا

دبئی نے 28-2026 کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے تین سال کے بجٹ کا حجم 302.7ارب درہم (82 اعشاریہ 41 ارب ڈالر) ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دبئی کی آمدن 5 فیصد اضافے کے ساتھ 329.2 ارب درہم (89 اعشاریہ 63 ڈالر) متوقع ہے سرپلس متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2026 کے لیے دبئی کے اخراجات کا تخمینہ 99.5 ارب درہم لگایا گیا ہے جبکہ اس عرصے میں 107 اعشاریہ 7 ارب درہم کی آمدن متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2026 کے لیے مختص بجٹ کا 48 فیصد سڑکوں، پلوں اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسے انفرا اسٹرکچر منصوبوں کے لیے رکھا گیا ہے جبکہ سماجی شعبے کے لیے 28 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker