World

آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری معطل کردی

آرمینیا نے دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی تباہی کے بعد ان طیاروں کی خریداری معطل کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 طیاروں کی خریداری پر بات چیت ہورہی تھی اور اگر یہ سودا طے پاتا تو یہ تیجس جنگی طیارے کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ آرمینیا کی جانب خریداری منسوخ کرنے پر اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کوبھی دسیوں ملین ڈالر کا نقصان ہوگا کیونکہ اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار جیسے بہت سارے جدید آلات تیجس میں شامل کیے ہیں۔

واضح رہے 21 نومبر کو دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker